Breaking News

شعیب ملک کی باؤلنگ میں بہت ضرورت محسوس ہوئی :مکی آرتھر

قومی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ کیویز کیخلاف چوتھے میچ میں آل راؤنڈر شعیب ملک کی کمی شدت کے ساتھ محسوس ہوئی، وہ بہترین آف سپنر ہیں جو اس مقابلے کے دوران اہم ثابت ہوتے اور میچ کا نتیجہ ہی کچھ اور ہوتا کیونکہ حارث سہیل کو باؤلنگ کی ذمہ داری دی گئی لیکن وہ بطور باؤلر توقعات پر پورے نہیں اتر سکے۔

میڈیا سے بات چیت میں مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ وہ بائیں ہاتھ کے سپنر کی برائی نہیں کر رہے لیکن انہیں اچھی باؤلنگ کرنا چاہئے تھی کیونکہ انہیں یہ ذمہ داری بطورخاص دی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ تین سال سے جس کھلاڑی نے نامناسب انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی ہو اسے بہترین متبادل نہیں سمجھا جا سکتا۔

قومی ہیڈ کوچ نے اعتراف کیا کہ کیوی آل راؤنڈر ڈی گرینڈ ہوم نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن اس بات سے انکار بھی ممکن نہیں کہ اگر شعیب ملک فیلڈنگ کے دوران موجود ہوتے تو ان کی جانب سے ایسی کارکردگی کا کوئی امکان نہیں تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved