Breaking News

شفاف اور غیرجانبدار انتخابات میں ہی سب کی بقا ہے’

لاہور میں ریلوے ملازمین کے لیے بنائے گے نئے فلیٹس کے افتتاح کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ جسٹس اعجازالاحسن کے گھر فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے۔اس واقعہ کے ذمہ دارن یا سازش کرنے والوں کو بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں انجینئرڈ انتخابات ہوتے رہے جس سے ملک کی بنیادیں کمزور ہوئیں۔ اب الیکشن کا سال ہے شفاف اور غیرجانبدار انتخابات میں ہی سب کی بقا ہے۔

وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ وحشیانہ فعل ہے۔ فیصلوں سے اختلاف ہوسکتا ہے لیکن اعلیٰ عدلیہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ جس نے بھی یہ کام کیا ملک دشمنی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی ہمیں بات کرنے سے نہیں روک سکتا۔ بات نہیں کریں گے تو مر جائیں گے۔ سعد رفیق نے کہا کہ رواج بن گیا ہے کہ جس کی حکومت ہو اس کی تذلیل کرو، چور کہو اور نکال دو، انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو گھسیٹ کر طعنے دے کر آگے نہیں بڑھ سکتے۔ عزت دینے کا اصول صرف سیاستدان پر لاگو نہیں ہوسکتا۔ سب کو سب کی عزت کرنی ہو گی، یہاں ملائکہ کی حکومت نہیں آئے گی ان ہی انسانوں میں سے حکومت بنے گی۔

سعدرفیق نے کہا کہ سیاستدانوں میں تو بہت حوصلہ ہے باقی بھی حوصلہ پیدا کریں اور اب ملک کو آگے جانے دیں۔ اگر کوئی وضاحت کرے تو قبول کرلینی چاہیے، اگرعزت نہیں کرنی توبے عزتی بھی نہیں کرنی چاہیے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved