Breaking News

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پر حملہ 4 شھید تفصیلات کے لئے یہاں کلک

شمالی وزیرستا ن دہشت گردوں کا حملہ 4سیکورٹی فورسز اہلکارشہید ، 8 زخمی
پہلا واقعہ تحصیل دتہ خیل میں پیش آیا جہاں پر شدت پسندوں کے حملے میں ایک اہلکار آصف شہید جبکہ سپاہی فخر،سپاہی وقار اور سپاہی ارسلان زخمی ہوگئے
دوسرا واقعہ شمالی وزیر ستان کی تحصیل رزمک کے علاقہ منظر خیل میں پیش آیا جہاں پر دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرکے تین سیکورٹی اہلکاروں کوشہید جبکہ پانچ کو زخمی کردیا
بنوں(بادبان رپورٹ)شمالی وزیرستا ن میں مبینہ دہشت گردوں کے حملے سے چار سیکورٹی فورسز اہلکارشہید جبکہ آٹھ سیکورٹی فورسزاہلکار زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں پیش آیا جہاں پر مبینہ شدت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کرکے ایک سیکورٹی اہلکار آصف شہید جبکہ تین سیکورٹی فورسزسپاہی فخر،سپاہی وقار اور سپاہی ارسلان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر میرانشاہ ہسپتا ل پہنچا دیا گیا دوسرا واقعہ شمالی وزیر ستان کی تحصیل رزمک کے علاقہ منظر خیل میں پیش آیا جہاں پر مبینہ دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرکے تین سیکورٹی اہلکار سپاہی الیاس،سپاہی علی حسن ،اور سپاہی خادم شہید جبکہ پانچ سیکورٹی فورسزکو زخمی کردیا زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا واقعے کے بعدسیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی جاری تھی ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved