Breaking News

شو سینا کی پاکستانی اداکاروں فواد خان اور ماہرہ خان کو دھمکیاں

bf

بھارتی میڈیا کے مطابق شیو سینا کے غنڈوں نے پاکستانی اداکاروں کو دھمکی دی ہے کہ وہ ان کو فلموں کی پروموشن نہیں ہونے دیں گے۔ بھارت کی جانب سے اداکاروں کو دھمکی نئی بات نہیں اس سے قبل بھی پاکستانی موسیقار غلام علی کو دھمکی دی گئی اور کنسرٹ منسوخ کرایا گیا۔ فواد خان ان دنوں ایک بھارتی فلم “کپور اینڈ سنز” میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں جس میں ان کا کردار کافی متنازع ہے ، نئی فلم میں سدھارتھ مہلوترا اور فواد مرکزی کردار نبھائیں گے۔ کرن جوہر دھرما پروڈکشن کی طرف سے تیار ہونیوالی اس فلم میں رشی کپور اور عالیہ بھٹ کا کردار بھی اہم ہے اور فلم 18 مارچ 2016 کو ریلیز ہونے کا امکان ہے۔ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نئی فلم رئیس میں شاہ رخ خان کی اہلیہ کا کردار نبھا رہی ہیں ، شیو سینا کی دھمکیوں اور حملوں کی وجہ سے پاکستانی اداکاروں کی جانب سے فلموں کی تکمیل کا معاملہ مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved