Breaking News

شیخ رشید کو طاہر القادری کا فون ، ملاقات کی دعوت دے دی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنما چند روز میں ملاقات کریں گے۔ عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کوٹیلی فون کیا اور ملاقات کی دعوت دی جو شیخ رشید نے قبول کرلی۔ دونوں رہنما آئندہ چند روز میں لاہور میں ملاقات کریں گے۔
ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنمائوں نے حکومت مخالف جدوجہد کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ظالم حکمرانوں کا مقابلہ ہر سطح پر کریں گے، جھوٹ کے بل بوتے پر حکمران بچ نہیں سکیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ شہداء ماڈل ٹائون کے ورثاء کو انصاف دلا کر رہیں گے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved