Breaking News

صرف ’’لائیک ‘‘کرنے کا نقصان

بہت سے لوگ دن بھر میں آنکھیں بند کر کے سینکڑوں لائیک کر کے ہی دم لیتے ہیں لیکن وہ اس کے نقصانات سے بے خبر ہوتے ہیں ۔ ایک لائیک کرتے ہی آپ کی سرچ ہسٹری سوشل میڈیا کے کرتا دھرتائوں کے علم میں آ جائے گی ۔ وہ جو چاہیں معلوم کر سکتے ہیں ، چنانچہ سوچ سمجھ کر لائیک یا ڈس لائیک کیجیے ۔ وہ یہ سب کچھ بند کمپیوٹرز پر بھی کر سکتے ہیں ۔ سرچ انجن کوئی بھی ہو یا سوشل میڈیا ہو ، آپ کمپیوٹر بند کر کے کسی اور کام پر لگ جائیں لیکن سوشل میڈیا کے کرتا دھرتا اگر چاہیں تو بند کمپیوٹرز پر بھی آپ کی سرچ ہسٹری کا پتا چلا سکتے ہیں ۔ جب کوئی کسی بھی ویب سائٹ پر لائیک کا بٹن دباتاہے تو یہ انٹرنیٹ کے ریکارڈ میں چلا جاتا ہے اور فیس بک کے ریکارڈ میں بھی ۔ بند کمپیوٹرز پر بھی یہ ادارے اس کی مدد سے ڈیٹا معلوم کر سکتے ہیں ۔ ایسا ہی ایک مقدمہ امریکہ میں دائر ہوا ، ایک شخص نے فیس بک انتظامیہ پر اپنا ڈیٹا چوری کرنے کا الزام لگایا تاہم امریکی جج نے تکنیکی وجوہات کی بنا پر ریلیف دینے سے گریزکیا ۔ درخواست گزار نے کہا کہ فیس بک بند کمپیوٹر پر اس کا ڈیٹا چوری کر سکتا ہے ۔ اس کے کیخلاف فیصلہ سنایا جائے ۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گزار نے ایسا کوئی واقعہ نہیں درج کیا جس سے ڈیٹا کی چوری کا پتہ چل سکے ۔ درخواست دہندہ بہت سے طریقوں سے اپنا سسٹم محفوظ بنا سکتا ہے ۔ اس نے ایسا کیوں نہیں کیا ۔ وہ اپنے سسٹم کو محفوظ بنانے میں خود ناکام رہا ہے ۔ امریکی ڈسٹرکٹ جج ایڈورڈ ڈیولا کے مطابق کیلی فورنیا کا یہ شہری اپنے سسٹم کی پرائیویسی کو قائم رکھنے میں ناکام رہا ۔ وہ چاہتا تو مختلف طریقوں کے ذریعے اپنی پرائیویسی قائم رکھ سکتا تھا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا ۔ اس لیے درخواست مسترد کی جاتی ہے ۔ خواتین و حضرات آپ بھی ہوشیار رہیے ، ایک لائیک مہنگی پڑ سکتی ہے ۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved