Breaking News

صرف 2 وزیراعلیٰ مدت پوری کر سکے

نیپ کے سردار عطااللہ مینگل یکم مئی 1972ء سے 13 فروری 1973ء تک وزارت اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہے، 13 فروری 1973ء کو گورنر راج نافذ کر دیا گیا، جس کے بعد پیپلزپارٹی کے جام غلام قادر خان 27 اپریل 1973ء سے 31 دسمبر 1974ء تک وزیراعلیٰ بلوچستان رہے۔ 31 دسمبر 1975ء کو پھر گورنر راج نافذ کر دیا گیا، اس کے بعد پیپلزپارٹی کے محمد خان باروزئی 7 دسمبر 1976ء سے لیکر 5 جولائی 1977ء تک وزیراعلیٰ بنے۔ رحیم الدین 5 جولائی 1977ء سے لیکر 6 اپریل 1985ء تک، آزاد امیدوار جام غلام قادر خان دوسری مرتبہ 6 اپریل 1985 سے لیکر 29 مئی 1988 تک وزارت اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہے۔ اسلامی جمہوری اتحاد کے میر ظفراللہ خان جمالی پہلی مرتبہ 24 جون 1988 سے لیکر 24 دسمبر 1988 تک وزیراعلیٰ رہے، خدا بخش مری قائم مقام وزیراعلیٰ کے طور پر 24 دسمبر 1988 سے 5 فروری 1989 تک وزارت اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے نواب اکبر خان بگٹی 5 فروری 1989 سے لیکر 7 اگست 1990ء تک وزیراعلیٰ بنے، ہمایوں خان مری نگران وزیراعلیٰ کے طورپر7 اگست 1990 سے لیکر 17 نومبر 1990 تک، اسلامی جمہوری اتحاد کے تاج محمد جمالی 17 نومبر 1990 سے لیکر 22 مئی 1993 تک، آزاد امیدوار ذوالفقار مگسی پہلی مرتبہ 30 مئی 1993 سے لیکر 19 جولائی 1993 تک، محمد نصیر مینگل نگران وزیراعلیٰ کے طور پر 19 جولائی 1993 سے لیکر 20 اکتوبر 1993 تک، ذوالفقار علی مگسی دوسری مرتبہ 20 اکتوبر 1993 سے لیکر 9 نومبر 1996 تک، میر ظفراللہ جمالی دوسری مرتبہ نگران وزیراعلیٰ کے طور پر 9 نومبر 1996 سے لیکر 22 فروری 1997 تک، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل 22 فروری 1997 سے لیکر 29 جولائی 1998 تک، میر جان محمد جمالی 13 اگست 1998 سے لیکر 12 اکتوبر 1999 تک وزیراعلیٰ رہے جس کے بعد گورنر راج نافذ کر دیا گیا جو 12 اکتوبر1999 سے لیکر یکم دسمبر 2002 تک نافذ رہا۔

اس کے بعد مسلم لیگ (ق) کے جام محمد یوسف یکم دسمبر 2002 سے لیکر 19 نومبر 2007 تک، محمد صالح بھوتانی نگران وزیراعلیٰ کے طور پر 19 نومبر 2007 سے لیکر 8 اپریل 2008 تک، پیپلزپارٹی کے نواب محمد اسلم رئیسانی 9 اپریل 2008 سے لیکر 14 جنوری 2013 تک وزیراعلیٰ رہے جس کے بعد گورنر راج نافذ کر دیا گیا جو 14 جنوری 2013 سے لیکر13مارچ 2013 تک نافذ العمل رہا، جس کے بعد نواب محمداسلم رئیسانی 13 مارچ 2013 سے لیکر 7 جون 2013 تک وزارت اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہے، عام انتخابات 2013 کے بعد نیشنل پارٹی کے ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ 7 جون 2013 سے لیکر23 دسمبر 2015 جبکہ 24 دسمبر سے لیکر 9 جنوری 2018 تک پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نواب ثنااللہ زہری بلوچستان کے 15 ویں وزیراعلیٰ رہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved