Breaking News

صوبہ پنجاب میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں خوفناک اضافہ

پاکستان بھر میں خواتین پر تشدد اور جنسی زیادتی کے واقعات کی تعداد دن بدن بڑھتی چلی جا رہی ہے جس پر خواتین اور انسانی حقوق کی تنظیمیں تشویش کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔

تاہم پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ان واقعات کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے جو کہ تشویشناک ہے۔ سال 2017ء میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کی تعداد میں سال 2016ء کے مقابلے میں 12٫5 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ برس خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے کل 2700 مقدمات رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ برس جنسی زیادتی کے جو کیسز عدالتوں میں چلے ان میں 2850 ملزمان کو گواہوں کے اپنے بیان سے منحرف ہونے کی وجہ سے باعزت بری کیا گیا۔ صوبہ پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں خواتین اور بچیوں سے زیادتی کے 6600 مقدمات زیرِ التواء ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved