Breaking News

عائشہ گلالئی کے الزامات ، خصوصی اخلاقیات کمیٹی بنانے کا فیصلہ

تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے الزامات کی روشنی میں تحقیقات کیلئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی کمیٹی کی بجائے اخلاقیات کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی ہے ۔ ایوان میں موجود کسی بھی رکن کو کسی دوسرے رکن سے کوئی شکایت ہوگی تو اس کی شکایات کو اخلاقیات کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا ۔

ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان اور عائشہ گلالئی کے درمیان جو معاملہ چل رہا ہے اس کو بھی اسی اخلاقیاتی کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا جو تمام حقائق کی روشنی میں اس کیس کا فیصلہ کرے گی ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس کمیٹی میں 13 حکومتی اور 7 اپوزیشن ارکان شامل ہیں ، کمیٹی آئندہ دو روز میں قائم کر دی جائے گی جو اس کے بعد اپنے کام کا آغاز کرے گی ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved