Breaking News

عازمین حج کو لے کر پہلی پرواز مدینہ منورہ روانہ

pia

پاکستانی عازمین حج کی پروازوں کے ذریعے سعودی عرب روانگی کا سلسلہ شروع ہوگیا اور آج 450عازمین کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز آج اسلام آبا د سےمدینہ منورہ روانہ ہو گئی ۔

حج آپریشن میں پی آئی اے کے ذریعے 51 ہزار اور نجی ائیر لائنز کے ذریعے 53ہزار عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔

پی آئی اے کی پہلی حج پرواز آج صبح سویرے 450 عازمین حج کو لے کر اسلام آباد سے مدینہ منورہ روانہ ہوگئی ۔ چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے حج انتظامات سے متعلق اجلاس میں تمام شعبہ جات کے سربراہوں کو ہدایت کی ﷰکہ عازمین کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں ۔

پی آئی اے ملک کے دس شہروں سے 265 خصوصی حج پروازوں کے ذریعے 51 ہزار عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی ۔

نجی ایئرلائنیں ایئربلیو،اور شاہین ایئر تقریبا 53 ہزار عازمین کو سعودی عرب لے جائیں گی ۔ عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کا آپریشن 5 ستمبر کو مکمل ہوگا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved