Breaking News

عازمین حج کیلئے سہولیات، سعودی عرب نے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا

سعودی عرب نے عازمین حج اور متعمرین کو سہولیات دینے کے پیش نظر اپنی نئی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال حج اور عمرہ کیلئے آنے والے مسلمانوں سے 13 ڈالرز سے زائد فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ اس نئی پالیسی کا مقصد عازمین کو سہولیات فراہم کرنا ہے تا کہ دنیا بھر سے مسلمان بڑی تعداد میں سعودی عرب آ سکیں اور یہ مبارک سعادت حاصل کر سکیں۔ خیال رہے کہ نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے زیر صدارت کونسل آف اکنامک افیئرز اینڈ ڈویلپمنٹ عازمین اور متعمرین کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی توجہ دے رہی ہے تا کہ دنیا بھر سے آئے مسلمان آسانی اور سکون کے ساتھ حج اور عمرے کی سعادت حاصل کر سکیں۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved