Breaking News

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 0.07 سینٹ کمی، فی بیرل قیمت 49.09 ڈالرز

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی۔ اور سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر امریکی اسٹاک مارکیٹس بھی سمندری طوفان ارما کی وجہ سے متاثر رہیں۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں صفر اعشاریہ صفر سات سینٹ کی کمی دیکھنے میں آئی۔ جس کے بعد خام تیل کی فی بیرل قیمت انچاس اعشاریہ صفر نو ڈالرز پر آگئی جبکہ سونا گیارہ اعشاریہ دو صفر ڈالرز مہنگا ہو گیا۔

اور فی اونس قیمت تیرہ سو پینتالیس اعشاریہ ایک صفر ڈالرز پر پہنچ گئی۔ ادھر سمندر ی طوفان ارما امریکی اسٹاک مارکیٹس پر بھی اثر اندا ز ہوا۔ اور مندی کا رجحان رہا۔

ڈاؤ جونز انڈیکس میں بائیس اعشاریہ آٹھ چھ پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس میں چار اعشاریہ پانچ پانچ پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ایس اینڈ پی فائیو ہنڈرڈ انڈیکس میں صفر اعشاریہ چار چار پوائنٹس کی گراوٹ آئی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved