Breaking News

عامر، آصف اور سلمان کے اثاثے ضبط کرنے کی درخواست مسترد

 

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں 3 کرکٹرز سلمان بٹ، محمد عامر اور محمد آصف کے اثاثے ضبط کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا تها کہ کرکٹر محمد آصف، محمد عامر اور سلمان بٹ پر اسپاٹ فکسنگ اور یہ بات ثابت ہوچکی کہ ان کرکٹرز نے اثاثے بهی اسی کمائی سے بنائے ہیں، جسے ضبط کیا جانا چاہئے۔

عدالت نے درخواست گزار سے کہا کہ کرکٹرز کو بہت سزا مل چکی ہے، اب انہیں معاف کردیں، فاضل جج کا کہنا تها کہ یہ تینوں بچے نہیں کہ انہیں بار بار سزا دی جائے، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved