Breaking News

عام آدمی پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، کوئی چیز مہنگی نہیں کی: وزیر خزانہ

پوسٹ بجٹ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا 20 لاکھ کاشتکاروں کو 50 ہزار تک کم سود پر قرضے دیئے جائیں گے ، جاری اخراجات کو افراط زر سے بڑھنے نہیں دیا جائے گا ، محصولات کےہدف میں 14 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ، پولٹری کے 7 شعبوں پر ٹیکس کو کم کیا گیا ہے ، ڈی اے پی پر 300 روپےفی بوری ٹیکس کم کیا ، 500 ارب روپے کے ٹیکس لگانے کا تاثر غلط ہے ، عام آدمی پرکوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ، بینک کسانوں سے 9 اعشاریہ 9 فیصد سے زیادہ منافع حاصل نہیں کر سکیں گے ، بجٹ میں ہاؤسنگ کے شعبے میں بھی سکیم متعارف کرائی ہے ، پیٹر پمپس سمیت دیگرمشینری پرسیلز ٹیکس زیرو کر دیا ، کوئی چیز مہنگی نہیں کی، دکاندار بھی مہنگی نہ فروخت کریں ، دودھ کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ، کسانوں کوٹیوب ویلز پر بجلی کی سبسڈی دی جا رہی ہے ، 120 ارب کے ٹیکس اور 33 ارب روپے کی مراعات بھی دی گئیں ، پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ کو فعال کر دیا گیا ، سرمایہ کاری میں تیزی لانے کے لئے گروتھ میں اقدامات کیے ہیں ، آئندہ جو بھی حکومت آئے،ترقی کی شرح پرتوجہ دے ، ترقیاتی بجٹ،بجٹ خسارے کو کم کرے گا ، لوگ پاکستان میں محفوظ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ، ٹیکسٹائل کے شعبےمیں دی جانے والی مراعات جاری رکھی جائیں گی۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پوسٹ بجٹ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا اگلے سال چھٹا بجٹ بھی پیش کریں گے ، تین کے بجائے 5 سال کا میکرواکنامک روڈمیپ تجویزکیا ،عام آدمی پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا،انتخابات سے قبل معیشت پر متفق ہونا ضروری ہے ، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاع کےشعبے کو زیادہ اہمیت دی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا مجموعی ترقیاتی بجٹ 2100 ارب روپے کا ہوگا ، ہماری اولین ترجیح پاکستان کی معاشی حالت کو مستحکم کرنا ہے ، ہمیں اپنے وسائل کوسامنے رکھتے ہوئے کام کرنا ہے ، بجٹ میں ماضی میں نظر انداز کیے گئے زرعی شعبے پر توجہ دی ، 6 فیصد شرح نمو کا حصول ممکن ہے ، یہ بڑی کامیابی ہوگی ، سی پیک کےمنصوبوں سے اقتصادی ترقی میں تیزی آئے گی ، قرض صرف ترقیاتی اخراجات کیلئے رکھا گیا ہے ، بجٹ حکمت عملی میں محصولات کے ہدف میں 14 فیصد اضافہ کیا گیا ، آئی ٹی کے شعبے میں 10 لاکھ افراد کوتربیت دی جائیگی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved