Breaking News

عثمان خٹک کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے عثمان خٹک کی بطور آئی جی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ، عدالت نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ایسے افراد کی تقرری کی جانی تھی جس کی مدت ملازمت تین سال ہو ، پنجاب حکومت نے بظاہر توہین عدالت کی ، عدالت سے مذاق کیا جا رہا ہے ۔

چیف جسٹس منصور علی شاہ نے سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ پنجاب حکومت نے عثمان خٹک کو مستقل آئی جی پنجاب تعینات کرکے نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا تو درخواست گزار کے وکیل سعد رسول نے بتایا کہ عثمان خٹک کی ریٹائرمنٹ میں صرف 3 ماہ اور چند روز باقی رہتے ہیں ۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ نے حکومت پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ حکومت عدالتی احکامات کو مذاق بنارہی ہے ۔

پنجاب حکومت آئی جی پنجاب کے لیے تجویز کیے گئے 3نام بھی پیش نہ کرسکی ،،چیف جسٹس نے کہا کہ قانون کے تحت آئی جی پنجاب کو3سال کے لیے لگایاجانا ہے لیکن حکومت پولیس آرڈر 2002پرعمل نہیں کررہی ۔ عدالت نے آئی جی پنجاب عثمان خٹک کی تعیناتی کا نوٹفکیشن معطل کردیا اور 26جولائی تک مستقل آئی جی کی تقرری کا حکم دیدیا ۔۔عدالت نے آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے تحریری وضاحت بھی طلب کرلی

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved