Breaking News

عدالتوں میں دائر ریفرنسز کی مؤثر پیروی کی جائیگی: چیئرمین نیب کا اعلان

اسلام آباد: شہر اقتدار میں نیب ہیڈکوارٹرز میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ شیشے کی خوبصورت بلڈنگ میں بیٹھنے سے ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نہیں ہو گا، بدعنوانی کا اس وقت تک خاتمہ نہیں ہو گا جب تک افسران کرپشن کے خاتمے کے لئے زیرو ٹالرنس پالیسی نہیں اپنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کی ساکھ بحال کرنے کیلئے سب کے احتساب کے اصول پر عمل کیا جائے، انکوائریاں اور تحقیقات سالوں کی بجائے مقررہ مدت میں مکمل کی جائیں گی، عدالتوں میں نیب کے دائر ریفرنسز کی مؤثر پیروی کی جائے گی اور قانون اور شواہد کے مطابق عدالتوں میں نیب کا مؤقف پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ساری زندگی قانون و انصاف کے مطابق فیصلے کئے، کسی سے ڈکٹیشن نہیں لی، نیب افسران اپنا کام پوری ایمانداری، محنت اور لگن سے کریں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved