Breaking News

عدلیہ مخالف بیانات: پرویز مشرف کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی

لاہور: ) جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ آئین کے مطابق، زیرسماعت کیس کو زیربحث نہیں لایا جا سکتا جبکہ جنرل مشرف کے بیانات اور انٹرویوز میں عدلیہ مخالف بیانات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ وزارت قانون ان بیانات کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی تشکیل دے اور وزارت داخلہ جنرل مشرف کی انکوائری کمیٹی کے روبرو پیشی کو یقینی بنائے۔

دو رکنی بنچ نے ابتدائی دلائل مکمل ہونے کے بعد اپیل کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved