Breaking News

عظیم صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کا عرس آج شروع

سیہون شریف میں سندھ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت قلندر لعل شہبازؒ کا سالانہ 765ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز آج سے کیا جائے گا ۔ ملک بھر سے زائرین شریک ہیں ۔ لعل شہباز قلندرکےعرس کی تقریبات میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں ۔ 4500 پولیس اہلکار اور 200 رینجرز کے جوان سیکورٹی پر مامور ہیں ۔ 275 سی سی ٹی وی کیمرے اور 20 واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں ۔ عرس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے زائرین پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اور درگاہ پر دھمال ڈالی جا رہی ہے ۔ گرمی کے پیش نظر زائرین کے لئے جگہ جگہ پانی کی سبیلیں لگا دی گئی ہیں جبکہ زائرین کے لئے میڈیکل کے کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں ، عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز آج سے کیا جائے گا ۔ درگاہ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ درگاہ پر معمر خاتون کی بالیاں اتار کر فرار ہونے کی کوشش میں خاتون نوسرباز پکڑی گئی ۔ پولیس نے درگاہ سے متعدد نوسربازوں کو بھی گرفتار کرلیا ۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved