Breaking News

علیم خان 91 کروڑ 82 لاکھ 78 ہزار روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک

کاغذات میں دی گئی تفصیل کے مطابق، علیم خان 15 کروڑ 92 لاکھ روپے پراپرٹی کے مالک ہیں، ان کا پاکستان میں صرف 90 ہزار روپے کا کاروبار ہے، بیرون ملک کاروبار کا سرمایہ 81 لاکھ 38 ہزار 5 روپے ہے۔ علیم خان کے پاس موجود لاکھوں شیرز کی مالیت 12 کروڑ 93 لاکھ 53 ہزار 990 روپے ہے۔

 

دستاویز کے مطابق، علیم خان کی پاکستان میں 43 جبکہ بیرون ملک 3 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں، وہ 1 ارب 21 کروڑ 86 لاکھ 32 ہزار 281 روپے کے مقروض بھی ہیں۔ علیم خان کے پاس 3 کروڑ 47 لاکھ 21 ہزار 652 روپے مالیت کی بیش قیمت گاڑیاں موجود ہیں جن میں 3 لینڈ کروزر اور 1 ہنڈا سوک شامل ہے۔ علیم خان کے پاس 9 لاکھ 94 ہزار 760 روپے کی جیولری موجود ہے۔

 

علیم خان کے پاس نقد 9 لاکھ 35 ہزار 200 روپے جبکہ بنک میں 6 کروڑ 40 لاکھ 82 ہزار 21 روپے موجود ہیں، انکے پاس موجودہ فرنیچر کی مالیت 19 لاکھ 60 ہزار روپے ہیں، انہوں نے 2015 تا 17 تنخواہ اور منافع کی مد میں 4 کروڑ 39 لاکھ 5 ہزار 799 روپے کمائے، تین سال میں 1 کروڑ 2 لاکھ 77 ہزار 914 روپے ٹیکس دیا، بیرون ممالک 23 دورے کیے جن پر 21 لاکھ 65 ہزار روپے اخرجات آئے۔ پی ٹی آئی رہنما کے موجودہ اثاثوں میں 41 کروڑ 7 لاکھ 10 ہزار 277 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved