Breaking News

عمران خان غیر سنجیدہ اور سیاسی طور پر نابالغ ہیں: آصف کرمانی

اسلام آباد:) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما آصف کرمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا، نواز شریف کل احتساب عدالت میں پیش ہونگے، ہم عدالتوں کے سامنے پیش ہوتے رہتے ہیں، نوازشریف کا سیاسی و قانونی مشاورت کا عمل جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی واپسی سے متعلق منفی باتوں اور سوچ پر افسوس ہے، نواز شریف شوق سے لندن نہیں گئے تھے بلکہ اہلیہ کی بیماری کی وجہ سے لندن میں تھے۔

آصف کرمانی نے مزید کہا عمران خان غیر سنجیدہ اور سیاسی طور نابالغ شخص ہیں، ان پر بات کر کے وقت ضائع نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا شریف فیملی میں اختلاف سیاسی مخالفین کی خواہش ہو سکتی ہے، حقیقت نہیں، (ن) لیگ نوازشریف کی قیادت میں کل بھی متحد تھی آنے والے دنوں میں بھی متحد ہو گی

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved