Breaking News

عمران خان کیخلاف توہین عدالت درخواست ، الیکشن کمیشن کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے، فیصلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے توہین عدالت پر کارروائی کے اختیار سے متعلق اعتراض مسترد، عمران خان کو 23 اگست سے پہلے شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سےکوئی معافی نہیں مانگی گئی، کیس میں مختلف وکالت نامے جمع کرائے گئے، بالآخر بابر اعوان نے الیکشن کمیشن کے توہین عدالت کے اختیار کو ہی چیلنج کیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو حاصل توہین عدالت کا اختیار ختم نہیں کیا جا سکتا، الیکشن کمیشن کو توقع تھی کہ عمران خان معافی مانگ لیں، عمران خان کو صفائی کے لیے کافی مواقع دیئے گئے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کا الیکشن کمیشن کے توہین عدالت پر اختیار سے متعلق اعتراض مسترد کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ توہین عدالت کی کارروائی کے لیے عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، عمران خان کو 23 اگست سے پہلے شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved