Breaking News

عمران فاروق کیس؛ ایف آئی اے کو 3 ملزمان کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطے کی ہدایت

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں نامزد ملزمان افتخار حسین، محمد انور اور کامران کاشف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وارنٹ گرفتاری ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کو موصول ہوگئے ہیں جس میں ایف آئی اے کو ایک ہفتے میں انٹر پول سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ایف آئی اے نے انٹر پول سے ریڈ وارنٹ کے اجرا کے لیے ضروری دستاویزات بھی مکمل کرلی ہیں، ایف آئی اے ایک ہفتے کے دوران ملزمان کی حوالگی کے لیے  انٹر پول سے رابطہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق تین ملزمان میں سے کاشف کامران کے وفات پانے کی اطلاعات ہیں لیکن موت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیوایم کے سابق رہنما عمران فاروق کو 2010 میں لندن میں ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا جس کےبعد سے لندن پولیس بھی ان کے قتل کی تحقیقات میں مصروف ہے لیکن کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved