Breaking News

عوام تک ہمارا پیغام پہنچ رہا ہے، اداروں کو اپنی آئینی حدود کے اندر رہنا ہوگا

گوجرانوالہ:  وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا عوام تک ہمارا پیغام پہنچ رہا ہے، سب اداروں کو اپنی آئینی اور قانونی حدود کے اندررہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا ہربار ایسی صورت بنا دی جاتی ہے کہ منتخب حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرپاتی۔

خواجہ سعد رفیق نے عمران خان اور بلاول بھٹو کو بھی تنقید کرتے ہوئے کہاخیبرپختونخوا کی حکومت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا عمران خا ن کسی کی بات نہیں سنتے، وہ مچھلی ہے جو پتھر چاٹ کر لوٹتی ہے۔ بلاول بھٹواحمقانہ باتیں کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا 1947 سے 2017 تک کبھی ووٹ کے فیصلے کو نہیں مانا گیا۔ انہوں نے کہا ووٹ سے بنی حکومتوں کی اوسط عمر ڈیڑھ سال ہے، آمریت کی حکومتوں کی اوسط عمر 10سال ہے۔

وفاقی وزیر مملکت طلال نے کہا نوازشریف اپنی بحالی کیلئے نہیں، ملک کیلئے نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان نے عوام کی رائے رد کرنے کے پہلے بھی نقصان اٹھائے ہیں، تمام لوگوں کو آئین کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہو گا، عوام کے ووٹ کی توہین سے بڑی کوئی توہین نہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved