عیدمیلادالنبی کی مناسبت سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کا پیغام نبی ﷺ پوری کائنات کے لیے مشعل راہ اور باعث رحمت ہیں، سپیکر قومی اسمبلی ۔ تفصیلات بادبان رپورٹ میں۔

   

عیدمیلادالنبی کی مناسبت سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کا پیغام

   نبی ﷺ پوری کائنات کے لیے مشعل راہ اور باعث رحمت ہیں، سپیکر قومی اسمبلی 

 نبی ﷺ کا اسوہ حسنہ عدل وانصاف،سچائی بقائے باہمی،انسانیت سے ہمدردی،صبر وبرداشت اور امن ومحبت کی بہتر ین مثال ہے،اسد ْقیصر

آپ ﷺ کی سنت و تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا میں حقیقی امن قائم کیا جا سکتا ہے،اسپیکر قومی اسمبلی 

 نبی ﷺکی آمد ساری کائنات کے لیے باعث رحمت اور آپ  ﷺ کی سیرت انسانیت کے لیے رشد وہدایت کا سر چشمہ ہے،اسد قیصر

 نبی ﷺ کی سنت پر عمل کر کے ہم اپنی تما م مشکلات سے نجات حاصل کر سکتے ہیں،اسپیکر قومی اسمبلی 

 آپ ﷺ نے اپنے او صاف کاملہ اور اعلیٰ کردار کے ذریعے لوگوں کے دلوں اور ذہنوں میں ایک انقلاب بر پا کر کے انسانیت کو جہالیت کی اتھاہ تاریکیوں اور شرک کے اندھیروں سے نکال کر انسانیت کے اعلی درجوں پر فائز کیا، اسد قیصر

اسد قیصر نے کہا کہ نبی ﷺ کا امتی ہونا ہمارے لیے اللہ تعالی کا احسان عظیم ہے،اسد قیصر

 نبی ﷺ کی حیات طیبہ مینار نور ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے اور قیامت تک آنے والے انسانوں کی رہنمائی کرتی رہے گی،اسپیکر قومی اسمبلی 

 نبی ﷺ  انتہائی اعلیٰ اخلاق و اوصاف کے مالک تھے اور آپ نبی  ﷺ نے پاکیزہ سیرت اور ذاتی عمل کے ذریعے انتہائی قلیل عرصہ میں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لا کر دنیا میں ایک انقلاب برپا کیا،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی 

 نبی ﷺ کی سیرت طیبہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس کی پیروی ہر فرد کو کرنی چاہیے،قاسم خان سوری

 نبیﷺ کی تعلیمات میں سب مسائل کا حل موجود ہے،قاسم خان سوری 

اسوہ حسنہ کی پیروی کر کے ہم رنگ ونسل کے امتیازات ختم کر کے اپنی زندگیوں کو خوشیوں سے بھر سکتے ہیں،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی