Breaking News

عید میلادالنبی کے باسعادت موقع پر امت مسلمہ کو مبارک باد دیتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ نبی ﷺکی آمد ساری کائنات کے لیے باعث رحمت اور آپ ﷺ کی سیرت انسانیت کے لیے رشد وہدایت کا سر چشمہ ہے۔تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

  اسلا م آباد، 20 نومبر2018: اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ نبی ﷺ کا اسوہ حسنہ عدل وانصاف،سچائی بقائے باہمی،انسانیت سے ہمدردی،صبر وبرداشت اور امن ومحبت کی بہتر ین مثال ہے۔آپ ﷺ کی سنت و تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا میں حقیقی امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عید میلا دالنبی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا جو بدھ کے روز پورے عالم اسلام میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
    عید میلادالنبی کے باسعادت موقع پر امت مسلمہ کو مبارک باد دیتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ نبی ﷺکی آمد ساری کائنات کے لیے باعث رحمت اور آپ  ﷺ کی سیرت انسانیت کے لیے رشد وہدایت کا سر چشمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ کی سنت پر عمل کر کے ہم اپنی تما م مشکلات سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ نے اپنے او صاف کاملہ اور اعلیٰ کردار کے ذریعے لوگوں کے دلوں اور ذہنوں میں ایک انقلاب بر پا کر کے انسانیت کو جہالیت کی اتھاہ تاریکیوں اور شرک کے اندھیروں سے نکال کر انسانیت کے اعلی درجوں پر فائز کیا۔
    اسد قیصر نے کہا کہ نبی ﷺ کا امتی ہونا ہمارے لیے اللہ تعالی کا احسان عظیم ہے۔جس کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ کی حیات طیبہ مینار نور ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے اور قیامت تک آنے والے انسانوں کی رہنمائی کرتی رہے گی۔
    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ نبی ﷺ  انتہائی اعلیٰ اخلاق و اوصاف کے مالک تھے اور آپ نبی  ﷺ نے پاکیزہ سیرت اور ذاتی عمل کے ذریعے انتہائی قلیل عرصہ میں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لا کر دنیا میں ایک انقلاب برپا کیا اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے ایک مکمل ضابطہ اخلاق دیا۔ 
    ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ نبی ﷺ کی سیرت طیبہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس کی پیروی ہر فرد کو کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نبیﷺ کی تعلیمات میں سب مسائل کا حل موجود ہے ان کے اسوہ حسنہ کی پیروی کر کے ہم رنگ ونسل کے امتیازات ختم کر کے اپنی زندگیوں کو خوشیوں سے بھر سکتے ہیں 

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved