Breaking News

‘فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کے نام کے ذومعنی ہونے پر لکھنے سے انکار کر دیا تھا’

بھارت کے مشہور شاعر، مصنف اور فلم نگار جاوید اختر نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں اپنے لکھے گئے گانوں اور فلموں کی وجہ شہرت رکھتے ہیں ، اگر بات بالی ووڈ کی فلموں کی جائے تو انہوں نے بے شمار سپر ہٹ فلمیں لکھیں لیکن انہوں نے فلم کچھ کچھ ہوتا ہے لکھنے سے انکار کر دیا تھا اور اب انہوں نے وہ وجہ بھی بتا دی۔

بھارت میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں جاوید اختر نے 1998ء میں بننے والی بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی مشہور فلم کچھ کچھ ہوتا ہے نہ لکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس فلم کے نام کے ذو معنی یعنی ایک سے زائد مطلب نکل رہے تھے اور اسی وجہ سے میں نے اس کا اسکرپٹ نہیں لکھا۔

جاوید اختر نے انکشاف کیا کہ میں کل ہو نہ ہو کے لیے شاہ رخ خان کا شکر گزار ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ میں اس سفر کا حصہ رہا کیوں کہ میں نے اس کے ایک گیت میں وہ الفاظ شامل کیے جو مزید بہتر کرنے کی غرض سے مسترد کر چکا تھا لیکن سننے والوں نے اسے پذیرائی بخشی جو  کچھ تو ہوا ہے، کچھ ہو گیا ہے  کے نام سے مشہور ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved