Breaking News

فیروزوالہ: عطائی کی مبینہ غفلت سے زچگی کے دوران بچہ جاں بحق

واقعہ فیروزوالہ تحصیل کے نواحی گاؤں ونڈالہ دیال شاہ میں پیش آیا جہاں شاہدہ پروین نامی خاتون کے میٹرنٹی ہوم میں عظمی بی بی کے ہاں 4 سال بعد پیدا ہونے والا بچہ عطائی کی غفلت سےجاں بحق ہو گیا۔ ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ عطائی خاتون نے آپریشن کے لئے شیونگ بلیڈ اور کپڑے کاٹنے والی قینچی کا استعمال کیا۔

متاثرہ خاتون کے ساتھ آئی ہوئی خواتین کے مطابق بچے کی ہلاکت سر پر قینچی لگنے سے ہوئی۔ بچے کی ہلاکت کے بعد ورثا نے کلینک میں ہنگامہ آرائی کی اور وہاں موجود پولیس سے بھی الجھتے رہے۔ پولیس نے عطائی خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved