غلام محی الدین کچھ عرصے سے دل اور گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں دنیا میڈیا گروپ کے گروپ مینیجنگ ڈایریکٹر نوید کاشف سمیت شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ غلام محی الدین کو علامہ اقبال ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم نے سوگواروں میں بیوہ اور 3 بیٹے چھوڑے ہیں۔