Breaking News

فیصل آباد میں ن لیگ کے سوشل میڈیا کنونشن کی تیاریاں مکمل

 

فیصل آباد کی دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے منعقد کی جانے والی سوشل میڈیا کنونشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ جلسہ گاہ میں کارکنان کے بیٹھنے کیلئے کُرسیاں لگادی گئیں ہیں جبکہ ہیوی ساؤنڈ سسٹم کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ کی سکیورٹی کیلئے 1500 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ 4 ایلیٹ فورس کی ٹیمیں جلسہ گاہ کے اطراف میں اپنی گشت جاری رکھیں گی تا کہ جلسہ گاہ کے اطراف میں ہونے والی ہر قسم کی نقل و حمل پر نظر رکھی جاسکے۔

جلسہ گاہ کے داخلی راستہ پر واک تھرو گیٹ بھی نصب کئے گئے ہیں، جلسہ گاہ میں آنے والے کارکنان کو جامع تلاشی کے بعد اندر جانے کی اجازت دی جائے گی جبکہ جلسہ گاہ کی جانب آنے والے تمام راستوں کو خاردار تاریں اور بیرئیرز لگاکر ٹریفک کیلئے بند بھی کر دیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved