Breaking News

فیصل آباد کا گٹ والا پارک تباہ حالی کا شکار

40 سال قبل فیصل آباد میں قائم کیا گیا گٹ والا پارک انتظامی غفلت اور لاپرواہی کا شکار، وائلڈ لائف بریڈنگ سینٹر میں بہتر نگہداشت نا ہونے سے جنگلی حیات کی تعداد بڑھنے کی بجائے کم ہونے لگی۔

محکمہ تحفظِ جنگلی حیات کی جانب سے 40 سال قبل فیصل آباد کے گٹ والا پارک کے قریب واقع 22 ایکڑ رقبہ پر محیط وائلڈ لائف بریڈنگ سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ جس کے قیام کا مقصد نایاب اور قیمتی جنگلی حیات کو بہتر ماحول فراہم کرتے ہوئے ان کی افزائش کرنا تھا۔ بدقسمتی سے نا تو ان قیمتی جانوروں کو بہتر ماحول میسر آسکا اور نا ہی معیاری خوراک فراہم کی گئی۔

بریڈنگ سینٹر میں افزائش نسل کے لیے پاڑا ہرن، انڈین ہرن، کالا ہرن، مور، وائٹ مور، نیل گائے، مگرمچھ، جنگلی بھیڑ، نایاب نسل کے طوطے اور دیگر جنگلی حیات لائے گئے تھے۔ ان تمام جنگلی حیات کی تعداد بڑھنا تو درکنار الٹا کم ہونا شروع ہوگئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ کہتے ہیں کہ ملازمین کی کارکردگی بہتر ہے اور جانوروں کو بہتر ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔ حقیقت میں انتظامی غفلت کی وجہ سے ناصرف قیمتی اور نایاب جانور موت کے منہ میں جارہے ہیں۔ بلکہ شہری بھی سستی تفریح سے محروم ہورہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved