Breaking News

قذافی اسٹیڈیم رینجرز کے حوالے، ملحقہ علاقے نو گو ایریاز بن گئے

قذافی اسٹیڈیم ، نشتر اسپورٹس کمپلیکس، اسٹیڈیم کے گرد تمام علاقے کو نو گو ایریا بنا دیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم کے اردگرد سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ اسٹیڈیم کے گرد ریسٹورنٹ اور دکانوں کو 15ستمبر تک بند کر دیا گیا ہے جبکہ ریسٹورنٹ اور دکانوں کے کوائف پولیس کو جمع کروادیے گئے ہیں۔ اسٹیڈیم کے اطراف تمام دکانوں کو سیل کر دیا گیا، تمام دکانوں سے ایل پی جی اور گیس سیلنڈر ہٹا دیے گئے ہیں۔ اسٹیڈیم کو آنے والے تمام راستوں پر جدید کیمرے پہلے سے نصب کر دیے گئے ہیں۔

ورلڈالیون اور پاکستان کے درمیان میچ 13،12 اور 15 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، امپائرز پینل کا پہلے ہی اعلان کیاجا چکا ہے۔ نامور امپائر علیم ڈار اور احسن رضا پہلا میچ سپروائز کریںگے۔

دوسری جانب ورلڈ الیون سے مقابلے کیلیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں ، کھلاڑیوں نے قذافی اسٹیڈیم میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خوب پریکٹس کی جبکہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کے کھلاڑی دبئی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، غیر ملکی کرکٹرز دبئی میں انٹرنیشنل ہوٹل میں مختصر قیام کریںگے اور آج  پاکستان آئیں گے۔

واضح رہے کہ اسٹیڈیم میں صفائی اور رنگ و روغن کا کام تو پہلے ہی مکمل ہو چکا تھا۔ اب گراؤنڈ میں وکٹ کی تیاری اورگھاس کی کٹائی بھی مکمل ہوگئی ہے۔ تاریخی کرکٹ سیریزکیلیے پی سی بی نے تمام تیاریوںکو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved