Breaking News

قطری خط ردی کی ٹوکری بن چکا ہے : جہانگیر ترین

تحریک انصاف کے چیئرمین جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ قطری خط ردی کی ٹوکری بن چکا ہے ۔ جہانگیر ترین نے پریس کانفرنس سے خطاب میں مزید کہا کہ نوازشریف جس فلیٹ میں رہ رہے ہیں اس کی منی ٹریل بھی نہیں دے سکے ، شریف خاندان کا مستقبل تاریک ہے۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان خود کو وزیر اعظم ماننے کو تیار نہیں ،موجود حکومت مینڈیٹ کھو چکی،ملک کو مضبوط سیاسی قیادت چاہیے، اسی لیے انتخابات کا مطالبہ کیا ،انہوں نے عدالت میں صحافیوں پر تشدد کی مذمت بھی کی۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی جمہوری حق ہے، گلگت بلتستان کے حوالے سے سرتاج عزیز کی رپورٹ پر عمل کیا جائے ۔  سی پیک اور اقتصادی زون میں بھی حصہ رکھا جائے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved