Breaking News

لاڑکانہ، جیکب آباد، جہلم سمیت کئی شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

غضب کی گرمی کے بعد کئی شہروں میں ابر کرم برس پڑا۔ لاڑکانہ میں 49 ڈگری پارے نے شہریوں کو دن بھر خوب تڑپایا۔ رات کو بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ جیکب آباد، راجن پور، جہلم، منڈی بہاؤالدین، بھمبر میں بھی بادل برسے۔ کوہاٹ میں ژالہ باری ہوئی۔ لاہور میں شہری 41 ڈگری درجہ حرارت میں جھلستے رہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، جنوبی پنجاب، پشاور، کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved