Breaking News

لاہور:سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ فراہم نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت

لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاون کی انکوائری رپورٹ فراہم نہ کرنے پرتوہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کی ۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت عالیہ کے سنگل بنچ نے جسٹس علی باقر نجفی کی رپورٹ فوری طور پر شائع کرنے کا حکم دیا جبکہ رپورٹ کی وصولی کے لئے متعلقہ فورمز سے رجوع کیا مگر انہیں رپورٹ فراہم نہیں کی گئی ۔

درخواست گزار آصف اقبال کی جانب سے استدعا کی گئی کہ رپورٹ کی عدم فراہمی پر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ، چیف سیکرٹری ، صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور ہوم سیکرٹری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،عدالت نے سماعت کو 9 اکتوبر تک ملتوی کر دیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved