Breaking News

لاہور: لنڈا بازار میں دہشتگردوں کے سلیپنگ سیل کا انکشاف

jhj

ملک میں آنے والی دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی پوری طرح سے فعال دکھائی دے رہے ہیں۔ اِن اداروں نے مختلف کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کئے اور درجنوں دہشت گردوں یا اُن کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ سکیورٹی اداروں کی ایک کارروائی کے دوران لاہور کے مشہور لنڈا بازار سے بھی دو دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اُن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔ اِن کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ گزشتہ دس سالوں سے لنڈا بازار میں کاروبار کر رہے تھے۔ قبائلی علاقوں یا افغانستان سے آنے والے بیشتر افراد لنڈا بازار میں کاروبار کے لئے اِنہیں سے رابطہ کرتے تھے۔ اِن کے بارے میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ یہ زیادہ تر سردیوں میں یہاں کاروبار کے لئے آتے تھے۔ اِن دونوں افراد کی رہائشگاہ اور دکان کے اردگرد رہنے اور کاروبار کرنے والے اِن کے بارے میں کوئی بھی بات کرنے سے گریزاں دکھائی دیتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved