Breaking News

لاہور میں اسموگ کے باعث 70 پروازیں تاخیر کا شکار

پنجاب کے مختلف علاقے آج بھی دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کے ساتھ ساتھ فلائٹ شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کے اطراف شدید دھند کی وجہ سے کولمبو جانے والی پرواز یو ایل 186 بارہ گھنٹے اور ابو ظبی جانے والی پرواز پی اے 430 دس گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

دبئی جانے والی پروازای کے 623 نو گھنٹے، ابوظبی جانے والی پرواز ای وائی 242 بارہ گھنٹے، کویت جانے والی پرواز کے یو 204 سات گھنٹے اور استنبول جانے والی پرواز 715 دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بحرین جانے والی پرواز جی ایف 765 آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی جب کہ دوحا جانے والی پرواز کیو آر 621 منسوخ کردی گئی۔

واضح رہے کہ پنجاب میں شدید دھند اور اسموگ کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ ہواہے جب کہ سانس اور دمہ کی بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved