Breaking News

لاہور میں دہشت گردی کا شدید خطرہ، پنجاب حکومت نے وارننگ جاری کر دی

لاہور:  صوبائی دارالحکومت میں دہشتگردی کا شدید خطرہ موجود ہے۔ پنجاب حکومت نے وارننگ جاری کر دی۔ جاری کردہ الرٹ کے مطابق پاکستان مخالف غیر ملکی دشمن انٹیلی جنس ایجنسیز مصروف مارکیٹوں، عوامی مقامات اور اہم شخصیات کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔ مال روڈ پر اہم سرکاری عمارات اور بڑے ہوٹل بھی دہشت گردوں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سخت سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ ہائی کورٹ وکلاء کا احتجاج بھی جاری ہے جس کے بعد پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اینٹی رائٹ یونٹ کے اہلکاروں کو صبح 5 بجے ہائی کورٹ کے باہر تعینات کیا جائے گا۔ پولیس لائنز سے اینٹی رائٹ یونٹ کے 400 اہلکاروں کو ہائی کورٹ ڈیوٹی پر بھجوایا جائے گا۔ اینٹی رائٹ یونٹ کے 500 سے زائد اہلکار پولیس لائنز میں ہی الرٹ رہیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved