Breaking News

لاہور کے حلقہ این اے 120 پر 19 امیدوار میدان میں آگئے

لاہور کے حلقہ این اے 120 پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔

ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں ن لیگ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کےعلاوہ آزاد امیدوار بھی شامل ہیں۔

این اے 120 کی خالی نشست پر سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز(ن) لیگ کی امیدوار کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ ان کے کاغذات نامزدگی کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اور ڈاکٹر آصف کرمانی نے جمع کرائے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد، پیپلز پارٹی کے حافظ زبیر کاردار، فیصل میر اور عزیزالرحمن چن نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

این اے 120 پر پی پی ورکرگروپ کی ساجدہ میر، عوامی تحریک کے اشتیاق چوہدری اورڈاکٹر امبر شہزادہ سمیت آزاد امیداروں نے بھی کاغذات جمع کرائے۔

 

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved