Breaking News

‘لودھراں نے ثابت کیا فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں’

نواز شریف نے کہا کہ لودھراں کے لوگوں نے ثابت کیا ہے کہ فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں، 2018ء میں پاکستان کا ہر حلقہ لودھراں بن جائے گا، مخالفین نے جھوٹ بولنے اور بہتان تراشی کے سواء کچھ نہیں کیا، لاڈلا کہتا ہے ہم نے لودھراں سے سبق سیکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اسے 5 سال بعد سبق سیکھنے کا خیال آ گیا لیکن اب قوم اسے سبق سکھائے گی۔

نواز شریف نے کہا کہ لودھراں نے ٹرینڈ سیٹ کیا ہے، لودھراں میں سڑکیں اور ہسپتال بن رہے ہیں، کسانوں کو سستی کھاد فراہم کی جا رہی ہے، ہم نے پاکستان میں دہشتگردی ختم کی، علی ترین کہتا تھا کہ اب 50 ہزار کی لیڈ لیں گے، اللہ سے ڈرو! اتنا تکبر ٹھیک نہیں، الیکشن جیتنے کے بعد فوراً اس کے حضور سجدے میں گر گئے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved