Breaking News

لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار عوام کو قرار دینا نا اہلی کی انتہا ہے: عثمان ڈار –

 

وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک شروع ہو چکا ہے اور لوڈشیڈنگ عروج پر ہے۔ شدید گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار عوام کو قرار دینا نا اہلی کی انتہا ہے۔ ان کا کہنا تھا انتخابات سے قبل خواجہ آصف حیلے بہانوں پر اتر آئے، عقلمندی سے کام لیا ہوتا تو آج فضول منطقیں نہ دینا پڑتیں۔ اگر وزیر بجلی کی کوئی نہیں سنتا تو اس کی سزا عوام کیوں بھگتے؟ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج جاری رہے گا، قیادت سے حکم ملا تو احتجاج کا دائرہ کار ملک بھر تک پھلائیں گے۔  –
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved