Breaking News

‘لگ بھگ سالانہ 6 ارب ڈالر ہندی حوالے کے نذر ہو جاتے ہیں’

کراچی:  کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل بینک کے صدر سعید احمد کا کہنا تھا کہ بھگ سالانہ 6 ارب ڈالر ہندی حوالے کی نذر ہو جاتے ہیں، بین الاقوامی ادائیگیوں کا زور ایک چیلینج ہے جس سے نمٹنے کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم کافی مدد فراہم کرتی ہیں۔

سعید احمد نے مزید کہا کہ دھن کالا ہو یا سفید ہنڈی حوالہ اسے باآسانی ایک ملک سے دوسرے ملک منتقل کرنے کا راستہ دکھا تو دیتا ہے لیکن اس سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے اور اکثر بھیجنے والے کی رقم بھی ڈوب جاتی ہے۔ سعید احمد کا کہنا تھا کہ بینکس ایک ایسا ڈیجٹیل سسٹم متعارف کرانے جا رہے ہیں جس سے رقم کی منتقل کا عمل محفوظ اور ترسیلی لاگت میں زبردست کمی واقع ہو گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved