Breaking News

لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی طبعیت بگڑ گئی، ہسپتال داخل

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی طبعیت اچانک خراب ہو گئی ہے جس کے بعد انھیں ممبئی کے لیلا وتی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دلیپ کمار کی طبعیت بہت خراب ہے جس کی وجہ سے انھیں انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق دلیپ کمار کی طبعیت اچانک ناساز ہو گئی تھی جس کے بعد انھیں آج سہ پہر تقریباً 12 بجے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم ان کی طبعیت کے بارے میں ڈاکٹرز ابھی کچھ بتانے سے قاصر ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے دلیپ کمار کے متعدد ٹیسٹ کیے ہیں اور انھیں ابھی ہسپتال میں ہی رکھا گیا ہے، ان کی صحت کیسی ہے؟ اس کے بارے میں ٹیسٹ رپورٹس آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔ خیال رہے کہ 94 سالہ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو گزشتہ سال دسمبر میں بھی طبعیت کی خرابی کی وجہ سے لیلا وتی ہسپتال داخل کروایا گیا تھا۔

دلیپ کمار کا شمار برصغیر پاک وہند کے سب سے عظیم اداکاروں میں ہوتا ہے۔ ٹریجڈی کنگ کے نام سے مشہور دلیپ کمار نے سینکڑوں فلموں میں اپنی لافانی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ دلیپ کمار کی لازوال فلموں میں دیوداس، مغل اعظم، گنگا جمنا، نیا دور، مدھومتی، لیڈر، رام اور شیام، مشعل، ترشول اور شکتی قابل ذکر ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved