Breaking News

لیہ: بچی سے زیادتی کے ملزم کو 25 سال قید

تفصیل کے مطابق لیہ میں دو سال قبل 6 سالہ بچی سے زیادتی کے کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ ظفر ﷲ خان نیازی نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 25 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے 26 سالہ ملزم پرویز کو دو لاکھ روپے علاج کیلئے بچی کو ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔

یاد رہے کہ دو سال قبل لیہ کے نشیبی علاقے کنل نشیب کے رہائشی ملزم پرویز نے کھیتوں میں کام کرتی والدہ کے ہمراہ آنیوالی کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔ طبی معائنے میں بچی سے زیادتی ثابت ہوئی اور تھانہ صدر لیہ میں مقدمہ نمبر 179/15 درج کیا تھا۔

واضح رہے کہ مذکورہ ملزم نے مبینہ طور پر سات سال قبل بھی ایک اور کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، تاہم اس وقت اہل علاقہ کی مداخلت پر بچی کے لواحقین نے اسے معاف کر دیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved