Breaking News

’مالی سال 17-2016 میں ریلوے کی آمدنی 40 ارب روپے سے متجاوز‘

سعد رفیق نے ریلوے کی کارکردگی کے حوالے سے صحافیوں کو دی جانے والی بریفنگ میں کہا کہ اگرہم آپس میں اتفاق اور اتحاد پیدا کرلیں تو ریلوے اربوں ڈالر کما سکتی ہے، گزشتہ ساڑھے چار سال میں ریلوے کی نجکاری کے حوالے سے سوچا تک نہیں‘ ای ٹکٹنگ کا آغاز اور تمام ٹرینوں کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے‘ آئندہ ماہ سی پیک کے تحت کراچی سے پشاور مین لائن کی اپ گریڈیشن شروع ہو گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جب موجودہ حکومت 2013ءمیں برسراقتدار آئی تھی تو سابق حکومتوں کی مسلسل عدم توجہی سمیت دیگر وجوہات کی وجہ سے پاکستان ریلوے کا ادارہ روبہ زوال تھا، اس کی آمدن مالی سال 2012-13ءمیں 18 ارب روپے تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس قومی ادارے کو فعال اور منافع بخش بنانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں مالی سال 2016-17ء میں ریلوے کی آمدن بڑھ کر 40 ارب 10کروڑ روپے تک جا پہنچی اور چار سال کے قلیل عرصے میں 123 فیصد اضافہ ایک ریکارڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2015-16 ءمیں اخراجات 44.217 ارب روپے تھے جو 2016-17ءمیں بڑھ کر 55.011 ارب تک پہنچ گئے ہیں اور ایک سال میں 10.774 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سعد رفیق نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں بلز وصولی کی مد میں صوبوں اور وفاقی اداروں سے تقریباً 6ارب 32 کروڑ روپے حاصل کئے گئے جو اس دورانیے سے پہلے کے چار سالوں 2009-10ءسے 2012-13ءتک کی گئی وصولی سے 3ارب 71کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی جانب سے چلائی جانے والی گرین لائن نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں، اس ٹرین میں مسافروں کی سہولت کے پیش نظر وائی فائی، انٹرنیٹ، ناشتہ، ڈنر، چائے، منرل واٹر، اخبارات، اسٹینڈرڈ بیڈنگ اور ٹریولرز بیگ کی فراہمی جیسے اقدامات کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی نجکاری کی ضرورت نہیں ہے، ہم ریلوے کی نجکاری کے حوالے سے سوچ بھی نہیں سکتے، اب ریلوے میں سفارش نہیں چلتی، آئندہ 12 سے 15سال تک پاکستان ریلوے دنیا کے بہترین ریلوے ریجن میں شامل ہو جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved