Breaking News

مال برداری کیلئے دنیا کا سب سے چھوٹا روبوٹ تیار

 لوگوں کی مدد کرنے کےلیے پیکنگ کرنے اور سامان اٹھانے والا چھوٹا سا روبوٹ تیار کرلیا گیا ہے۔ صرف 20 ملی میٹر بلند   ملی ڈیلٹا   روبوٹ بہت سے کام کرسکتا ہے۔ یہ بازو کھول اور بند کرسکتا ہے، سامان اٹھا سکتا ہے اور اپنے بازوؤں سے بہت تیز ارتعاش پیدا کرسکتا ہے۔

ڈیلٹا روبوٹ عام طور پر کارخانوں کی اسمبلی لائنوں میں سامان اٹھانے، پیکنگ کرنے اور دیگر کاموں کےلیے استعمال ہوتے ہیں، اسی طرح   ملی ڈیلٹا   یہ تمام کام بہت چھوٹے پیمانے پر کرسکتا ہے ساتھ ساتھ اسے مائیکرو سرجری کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس سے پہلے 2011ء میں اسی ٹیم نے چھوٹے چھوٹے روبوٹس بنانے کےلیے فلیٹ بیک فیبریکیشن ٹیکنالوجی تیار کی تھی جسے پاپ اپ مائیکرو الیکٹرومکینکل سسٹم (ایم ای ایم ایس) مینوفیکچرنگ کا نام دیا گیا تھا۔ اس کے بعد ایک اور روبوٹ بنایا گیا اور اب ملی ڈیلٹا سامنے آیا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ روبوٹ کو چھوٹا کرنے سے بڑے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ ایک جانب تو وہ بہتر، پھرتیلے اور تیز رفتار ہوجاتے ہیں تو دوسری جانب ان کی تیاری میں بہت سے مٹیریلز استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ اسے بنانے والے چیف انجینئر رابرٹ وڈ کہتے ہیں یہ روبوٹ 15 ملی میٹر لمبا، اتنا ہی چوڑا اور 20 ملی میٹر اونچا ہے جبکہ یہ 7 مکعب ملی میٹر علاقے میں اپنا کام کرسکتا ہے۔

اس کے جوڑ بہت لچک دار ہیں جبکہ یہ 5 مائیکرون تک درستگی سے کام کرسکتا ہے۔ روبوٹ میں پیزو الیکٹرک خواص بھی ہیں یعنی اسے دبایا جائے تو اس میں بجلی پیدا ہوتی ہے۔ پیزو الیکٹرک ایکچویٹرز اسے عام ڈیلٹا روبوٹس کے مقابلے میں 15 سے 20 گنا زیادہ رفتار سے گھومنے کے قابل بناتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اسے مائیکرو سرجری اور دیگر اہم کاموں کےلیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسے بنانے والی ٹیم کی ایک اور رکن فاطمہ زینب نے کہا ہے کہ یہ انسانی ہاتھ کے ارتعاشات کو زائل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved