Breaking News

ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ حوالگی کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج 07 دسمبر 2015 (15:59)

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماڈل گرل ایان علی کو پاسپورٹ حوالگی کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ news-1449485897-9291_largeتفصیلات کے مطابق کسٹم کی قانونی ٹیم کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پاسپورٹ منی سمگلنگ کیس کا اہم ثبوت ہے جس کی حوالگی کے بعد ایان علی بیرون ملک فرار ہوسکتی ہیں۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ایان علی کے حوالے کیا گیا پاسپورٹ واپس لیا جائے ۔ کسٹم کی قانونی ٹیم کی طرف سے دائر کی گئی درخواست عدالت نے سماعت کیلئے منظورکرلی ہے جس کی باقاعدہ سماعت منگل کے روز سے شروع کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل راولپنڈی کی کسٹم کورٹ نے 10، 10 لاکھ کے دو مچلکوں کے عوض ماڈل ایان علی کو  3 پاسپورٹ  حوالے کیے تھے جن میں سے 2 ایکسپائرڈ جبکہ ایک قابل استعمال ہے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved