Breaking News

ماہرین نے نایاب نسل کا سفید سانپ دریافت کرلیا

لندن: (نیٹ نیوز ) دنیا میں کئی رنگوں کے سانپ پائے جاتے ہیں لیکن شاید آپ نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا کہ کسی سانپ کا رنگ مکمل طور پر سفید بھی ہوسکتا ہے ۔ دراصل یہ تصور سانپوں پر تحقیق کرنیوالے ماہرین نے بھی نہیں کیا تھا اور یہی وجہ تھی کہ جب برطانیہ کے ناردرن وائلڈ لائف پارک کے منیجر سائمن فرگوسن نے ایک ایسے سانپ کو دیکھا جو مکمل طور پر سفید تھا تو ان کی آنکھیں بھی حیرت سے پھٹی کی پھٹی رہ گئیں ۔

رپورٹ کے مطابق سائمن نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا میں کہیں بھی مکمل طور پر سفید سانپ ملنے کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔ اس سے پہلے اگرچہ کچھ لوگوں نے سفید سانپ دیکھنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن کبھی بھی اس دعوے کی تصدیق نہ ہوسکی ۔ سائمن نے مزید بتایا جینیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ایسا ممکن ہے کہ کوئی سانپ مکمل سفید رنگت کے ساتھ جنم لے لیکن عموماً اس کا زندہ بچنا ممکن نہیں ہوتا .

یہ حیرت ناک اتفاق ہے کہ یہ سفید سانپ کسی طرح زندہ رہنے میں کامیاب ہوگیا ، یہ سانپ زہریلا نہیں ہے لیکن جب اسے تنگ کیا جائے تو یہ شدید قسم کی بدبو خارج کرتا ہے ۔ سائمن کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں اس سانپ کی عمر تقریباً دو سال ہے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved