Breaking News

مجھے متحدہ کی قیادت سے ہٹایا گیا تو ہر گلی اور کوچے میں جنگ ہوگی: الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں کارکنوں سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خود ساختہ بیانات جاری کرکے ایم کیو ایم پر ملک دشمنی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں اور مائنس الطاف حسین کی سازشیں ہو رہی ہیں۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ مہاجروں کی تعداد پانچ کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔ مائنس الطاف حسین پر مہاجر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اگر انہیں ہٹا دیا تو پھر ہر گلی اور کوچے میں جنگ ہوگی۔

 

متحدہ کے قائد نے کہا کہ ہمارا بھارتی خفیہ ادارے   را   سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی ہم اس کے ایجنٹ ہیں۔ قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ایم کیو ایم کا   را   سے کوئی تعلق نہیں ہے۔   را   نے پاکستان کیخلاف سازشیں کیں تو پاک فوج کے ساتھ مل کر اس کا مقابلہ کرینگے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved