Breaking News

مختلف شہروں میں پولیس کارروائیاں؛ دو دہشت گرد ہلاک، متعدد گرفتار

 

کراچی: شہر کراچی سمیت مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں۔ دو دہشت گرد ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی میں اورنگی ٹاؤن کی رحیم شاہ کالونی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ۔ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد مارے گئے۔

دہشت گردوں سے دو دستی بم اور دو ٹی ٹی پستول برآمد برآمد ہوئے۔ دہشت گردوں کی لاشیں سول اسپتال میں منتقل کردی گئیں۔

کراچی کے اتحاد ٹاؤن میں بھی پولیس نے سرچ آپریشن کیا ۔ اور غیرملکیوں سمیت تيس سے زائد افراد کو دھرلیا۔

پولیس کے مطابق زیرحراست افراد سے دو بال بم برآمد ہوئے ہیں۔

راولپنڈی پولیس نے صادق آباد اورملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ بیشتر افراد کو شناختی دستاویزات نہ ہونے پر حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا۔

کوئٹہ کے سریاب مل اور کلی سملانی میں سیکورٹی اداروں نے سرچ آپریشن کیا ۔ کالعدم تنظیم کےچار کارندے کمانڈر سمیت پکڑے گئے۔ اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved