Breaking News

مذاکرا ت کے ذریع مسا ئل کا حل چا ہتا ہو ں نواز شریف

 

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے اتفاق کیا ہے کہ ملک میں جاری موجودہ بحران جلد حل ہوجائے گا ۔

ترجمان ایوان صدر کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے صدر مملکت ممنون حسین سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے صدر کو اسلام آباد میں دھرنوں کے بعد پیدا ہونے والے حالات اور حکومتی اقدامات سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے پیش کردہ شرائط پر بھی مشاورت کی اور اس سلسلے میں لائحہ عمل کی تیاری پر غور کیا گیا۔ صدر اور وزیر اعظم نے اتفاق کیا کہ اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔

ملاقات کے دوران صدر ممنون حسین نے  اطمینان کا اظہار کیا کہ  تمام معاملات آئین،قانون کے مطابق حل ہوجائیں گے اور پوری قوم و تمام قوتیں ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کریں گی۔ اس موقع پر صدر اور وزیراعظم نے اتفاق کیا کہ موجودہ بحران جلد حل ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت نے خلوص نیت سے مذاکرات شروع کئے ہیں، امید ہے کہ بات چیت سے مسائل حل ہوجائیں گے، ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے گا لیکن وہ کسی صورت مستعفی ہوں گے اور موجودہ اسمبلیاں بھی گزشتہ اسمبلیوں کی طرح اپنی آئینی مدت پوری کریں گی

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved